نام راحت اللہ اور تخلص راحت ہے۔ یکم جنوری ۱۹۵۰ء کو اندور ، بھارت میں پید ا ہوئے ۔ اردو ادب کے حوالے سے پی ایچ ڈی کررکھی تھی ۔شعبہ تدریس سے وابستہ رہے۔اعوام میں انتہائی مقبول شاعر تھے۔ مشاعرہ پڑھنے میں انفرادیت رکھتے تھے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’ دھوپ، دھوپ‘‘، ’’میرے بعد‘‘، ’’پانچواں درویش‘‘، ’’رت بدل گئی‘‘، ’’ناراض‘‘، ’’موجود‘‘، ’’جنتر منتر‘‘۔ ان کا نتقال 2020 میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہوا۔